Created in Pairs: Mercy and Forgiveness in Marriage Day 5: A Home of Tranquility
https://quran.com/learning-plans/created-in-pairsسوال: What daily acts of gratitude, prayer, or kindness can you and your spouse commit to in order to keep Allah at the center of your marriage and peace at the heart of your home? اس سوال کے جواب میں میرے پاس کوئی فہرست نہیں، بلکہ صرف عہد ہیں۔ ہم یہ طے نہیں کرتے کہ روز کیا کریں گے، ہم نے یہ طے کرتے ہیں کہ روز کیا چھوڑ دیں گے۔ ہر دن ہم سب سے پہلے یہ چھوڑ دیتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے سے پورا انصاف چاہیے۔ یہی پہلا شکر ہے۔ اور یہی پہلی عبادت۔ جب وہ جاتے ہیں اور گھر میں خاموشی کرسی پر آ بیٹھتی ہے تو میں کوئی بڑی نیکی نہیں کرتی۔ میں بس یہ نہیں کہتی: "آپ کبھی ہوتے ہی نہیں۔" یہ میرا روز کا صدقہ ہے۔ ایک نہ کہا گیا جملہ۔ وہ بھی محاذ پر کوئی لمبی دعا نہیں مانگتے بس دل میں ایک چھوٹا سا عمل کرتے ہیں: یا اللہ، اسے میرے بغیر مضبوط رکھنا۔ یہی ان کی روز کی مہربانی ہے جو مجھے بعد میں محسوس ہوتی ہے جب میں ٹوٹتی نہیں۔ ہم شکر ایک دوسرے کی موجودگی پر نہیں بلکہ غیر موجودگی میں امان پر کرتے ہیں۔ اور شاید اسی لیے یہ شکر دل کو ہلکا نہیں کرتا، بلکہ سنبھال کر رکھتا ہے۔ کہیں دل کے کسی کونے میں یہ آیت بھی آہستہ سے یاد آ جاتی ہے: ﴿لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ﴾ اور تب سمجھ آتی ہے کہ بعض اوقات اللہ کی "زیادتی" صرف آسانی نہیں ہوتی، حوصلہ بھی ہو سکتی ہے۔ الحمدللہ کہ آج بھی ہم دونوں اللہ کی یاد میں ہیں شکایت کی یاد میں نہیں۔ یہ شکر دل کو بھاری کر دیتا ہے مگر دل میں میل نہیں آنے دیتا۔ ہماری نمازیں اکثر اکٹھی نہیں ہوتیں مگر ہمارا قبلہ ایک ہوتا ہے۔ اور یہی کافی ہے کہ دو دل ایک ہی سمت میں جھکے ہوں چاہے جگہ الگ الگ ہو۔ مہربانی؟ ہماری مہربانی ایک دوسرے کو آسان زندگی دینا نہیں بلکہ ایک دوسرے کی مشکل زندگی کو اللہ کے نام پر قبول کرنا ہے۔ اور دن کے آخر میں ہم ایک چھوٹا سا خاموش وعدہ نبھاتے ہیں: ہم غلط ثابت ہونے پر راضی ہیں مگر اللہ کی رحمت کھونے پر نہیں۔ یہی وہ عمل ہے جو دل کو رُلا بھی دیتا ہے اور پھر عجیب سا سکون بھی دے دیتا ہے۔ میرا ماننا ہے: جس گھر میں اللہ مرکز میں ہو وہاں سکون شور سے نہیں جاتا اور جہاں دل اللہ کے حوالے ہوں وہاں فاصلے بھی رحمت بن جاتے ہیں۔
2 Comments
I don’t understand?????