علوم القرآن
🔍علوم القرآن سے مراد :- وہ تمام علوم و فنون جو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں، جس سے قرآن مجید کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے
🔍قرآن اللہ کا بے مثال کلام ہے
قُل لَّئِنِ ٱجْتَمَعَتِ ٱلْإِنسُ وَٱلْجِنُّ عَلَىٰٓ أَن يَأْتُوا۟ بِمِثْلِ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِۦ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍۢ ظَهِيرًۭا ٨٨
🔍قرآن کے معنی کیا ہیں۔۔! ۱-قرآن عربی زبان کے فعل قرء کا مصدر ہے اسکے معنی پڑھنے کے ہیں
۲-قرآن کے معنی جمع کرنے کے بھی ہیں جس نے تمام آیات سورتوں قصوں وعدوں وعیدوں احکامات اور ممنوعات کو جمع کر رکھا ہے
شرعی معنی اللہ کا کلام ہے جو اسکے رسول اللهﷺ اور خاتم الانبیاء پر نازل کیا گیا جسکو سورة الفاتحة سے شروع کیا گیا اور الناس پر ختم کیا گیا
🔍سورہ شعرآء میں قرآن کا تعارف
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ١٩٢ نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ ١٩٣ عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ ١٩٤ بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّۢ مُّبِينٍۢ ١٩٥ وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ ١٩٦
🔍علماء نے قرآن کی جامع تعریف یوں کی ہے۔۔! اللہ کا کلام ہے غیرمخلوق کی بے مقصد گفتگو سے خالی ہے اسکے ظاہری الفاظ معنی رکھتے ہیں۔ عاجز کرنے والا رسول الله ﷺ پر جبریل امین کے زریعے نازل کیا گیا ،واضع عربی زبان میں جو صحیفوں میں لکھا گیا ہے جسکی تلاوة کو عبادت کا درجہ حاصل ہے جو بغیر کسی شک و شبہ کے ہم تک تواتر سے پہنچا ہے
🔍قرآن کے کچھ نام:- ▪️الکتاب ▪️نور ▪️فرقان ▪️التنزیل ▪️الذکر
قرآن کی صفات۔۔۔!
•بابرکت کتاب ہے •قرآن شفاء ہے •عاجز کرنے والی کتاب ہے •قرآن رسول اللهﷺ کا معجزہ ہے •اس میں ماضی مستقبل کی خبریں اور پیشن گوئیاں ہیں •یہ کتاب ہر تبدیلی سے پاک ہے •اسکا یاد کرنا اور سمجھنا آسان ہے •اسکی تمام خبریں سچی ہیں •یہ کتاب دنیا اور آخرت کے فائدے سمیٹے ہوئے ہے
🔍کتاب کے آنے کا مقصد۔۔!
شیخ عثیمین کے مطابق یہ کتاب تین مقاصد کے لئے آئی ہے ۱-تلاوت کیساتھ اسکی عبادت کرنا ۲- اس میں تدبر کرنا ۳-اس پر عمل کرنا اور اس سے نصیحت حاصل کرنا
🔍علوم القرآن کو جاننے کے فوائد۔۔!
•تدبر آسان ہو جاتا ہے •آیات کا فہم حاصل ہوتا ہے •قرآن کے متن کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے •محکم و متشابہ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے •قرآن کے علم میں وسعت آتی ہے •علم اسباب نزول کے بارے میں معلوم ہوتا ہے •علم ناسخ و منسوخ کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے
ذَٰلِكَ ٱلْكِتَـٰبُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًۭى لِّلْمُتَّقِينَ ------------------------------------------------------------ قرةالعين خان استاذہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کے لیکچر سے ماخوذ
1 Comment
ماشاءاللہ