وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ 'اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو توانہیں شمار نہ کر سکو گے' اللہ تعالی مانگنے پر تو عطا کرتا ہی ہے لیکن بن مانگے بھی وہ بہت کچھ عطا کرتا ہے۔ جیسے اس نے ہمیں ایمان کی دولت دی، حلال رزق دیا، مکمل انسان بنایا، صحت عطا کی۔ ورنہ بہت سے لوگ ہیں جو مکمل ہی نہیں، کوئی نابینا ہے، بہرہ ہے یا چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ صحت ایک بڑی نعمت ہے جسکو ہم بہت فار گرانٹڈ لیتے ہیں ہمیں تندرستی کی قدر نہیں معلوم۔ اسکی قدر وہی جانتا ہے جو بیمار رہتا ہے، ہاتھ کتنی بڑی نعمت ہیں لیکن اگر ان پر چوٹ لگ جائے یا کسی قسم کی الرجی ہو جائے تو انسان کئی کام کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ آنکھیں کتنی بڑی نعمت ہیں لیکن ہم سب سے زیادہ ناقدری انکی کرتے ہیں ہر۔ وقت موبائل استعمال کر کر کے انکو ضائع کرتے ہیں۔ زرا ان سے انکی قدر پوچھیں جنکو بِنا چشمہ کے نظر نہیں آتا۔ اسی طرح تمام صحت مند اعضاء اللہ کی نعمت ہیں انکی قدر کریں انکا صحیح استعمال کریں اور اپنے صحت مند ہونے پر اللہ کا شکر ادا کریں ورنہ کئی لوگ ہیں جو بنا دوائی کے سو نہیں سکتے۔ ہم روزانہ پرسکون نیند سوتے ہیں لیکن اللہ کا شکر ادا نہیں کرتے۔ بیماری انسان کو لاغر کر دیتی ہے، بیمار انسان ٹھیک سے عبادت نہیں کر پاتا، پرسکون نیند سو نہیں سکتا، مایوسی اس ہر غالب رہتی ہے وہ شکر ادا نہیں کر پاتا ڈپرسڈ رہتا ہے اور کسی کمزور لمحے میں وہ اللہ تعالی سے شکوہ کرنے لگتا ہے۔ اس لیے اگر آپ صحت مند ہیں تو 'الحمدللہ' کا ورد اپنی زبان پر رکھیں۔ اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو اپنا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Marwa Bitar
2y agoIbrahim (14:34)
{عسى الله أن يأتيني بهم جميعا} يوسُف 83 {وآتاكم من كل ما سألتموه} ابراهيم 34 'سلوا الله كل شيء' _النبي محمدﷺ
Comments