بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم اهدنا .... ہمیں ہدایت دیں اس اک لفظ میں اتنی گہری حقیقت چھپی ہے جو شاید ہم جانتے تو ہیں مگر سمجھتے نہیں اکثر جب ہم نماز پڑھتے ہیں تو بچے پاس بیٹھ جاتے ہیں ایسے ہی اک بچے نے بڑی نرمی سے پوچھا دعا میں کیا مانگوں میں نے اسے اھدنا کہنا سکھا دیا کیونکہ میرے نزدیک یہ سب سے زیادہ قیمتی دعا ہے کیونکہ ہر چیز کے لیے ہدایت ضروری ہے اگر ہدایت نہ ہو تو نعمت بھی عذاب کا سبب بن سکتی ہے اب کچھ دیر تو وہ وہیں بیٹھا بولتا رہا اهدنا اهدنا پھر بچے اپنی عادت سے مجبوراک جگہ بیٹھ نہیں سکتے وہ بھی اٹھا اور ناچتے ہوئے شرارتیں کرتے ہوئے، پھر ہر جگہ اهدنا اهدنا کہنے لگا اب وہ لفظ تو سیکھ گیا اور اس کے ترجمے کو بھی جان گیا تھا مگر وہ اس کے حقیقی معنی سے ناواقف تھا اس لیے جب تک وہ اس کے اصل مطلب سے واقف نہ ہو گا اس کا عمل نہیں بدلے گا تو کیا ہمارا رویه بھی اس دعا کے ساتھ ایسا ہی نہیں ہے ہم نے بھی دعا سیکھ لی ظاہری معنی سے واقف بھی ہیں مگر اس ہدایت کا اصل مقصد کیا ہے کیسی ہے یہ ہدایت یہ جاننے کی کبھی کوشش نہیں کی

·

2 Comments

to comment on this Reflection
Huda aaaAuthor1y ago

آمین ثم آمین

Related Reflections