بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ میرے نزدیک یہ آیت انسان کو حوصلہ دے رہی ہے ہمیں اکثر لوگوں سے شکایت رہتی ہے کہ مجھے کوئی سمجھنے والا نہیں ہے مگر کبھی کبھی انسان خود بھی اپنے جذبات و خیالات کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں کچھ خیالات انسان کو ایسے الجھا دیتے ہیں کہ انسان بے بسی کی انتہا پر کھڑا ہوتا ہے وہ کچھ بھی سمجھ نہیں پا رہا ہوتا وہ اپنے اندر مسلسل اک جنگ میں مبتلا ہوتا ہے نہ جیتتا ہے نہ ہار ماننے کے لیے تیار ہے وہ عجیب ہی کیفیت کا شکار ہوتا ہے جو خود کو سمجھ نہیں پا رہا وہ کسی دوسرے کو اپنی کیفیت کیا بیان کرے گا مگر ان حالات میں بھی رب بالکل ٹھیک ٹھیک بات کو جانتا ہے انسان کو کیا بات الجھا رہی ہے اور اس کا حل کیا ہے وہ رب ہر چیز سے واقف ہے

·

7 Comments

to comment on this Reflection

Jazaak Allah khair

Related Reflections