⬅️وَ مَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَ الۡاِنۡسَ اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡنِ ﴿٥٦ انسان کی تخلیق کا مقصد: آج میں آپ کے سامنے ایک سوال رکھوں گی ۔۔۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالی نے سب سے پہلے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اس وقت جن بھی موجود تھے نیز فرشتے بھی موجود تھے پھر آخر کار اللہ تعالی نے انسان کو کیوں تخلیق کیا ہے؟ اس تخلیق کا مقصد کیا تھا؟ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ⬅️وَ مَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَ الۡاِنۡسَ اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡنِ ﴿٥٦} اللہ رب العزت ہم سب کے خالق اور مالک ہے، قادر مطلق ہے، اس اللہ رب العزت نے اپنی مخلوق کی ہدایت کے لئے انبیاء اور رسول کی ایک نسل قائم کی ہے، انبیاء اور رسول میں اعلی اور عرفہ سب سے اسماء ہستی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اس ہستی پر قرآن نازل ہوا اس قرآن میں اللہ سبحانہ وتعالی انسانیت کی تخلیق کا مقصد بیان کرتے ہیں (اور وہ مقصد عبادت ہے) ⬅️ وَ مَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَ الۡاِنۡسَ اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡنِ ﴿٥٦} {اور میں نے جنوں اور انسانوں کو پیدا کیا ہے تاکہ وہ میری عبادت کریں۔} اللہ تعالی نے انسان کو دو چیزوں کا مرکب بنایا: ●جسم ●روح 🛑 انسانی جسم کو اللہ تعالی نے مٹی سے بنایا اور پھر اسی مٹی سے بنائے گئے جسم کی نشونما اور اس کی پرورش اور تمام تر ضروریات کا بندوبست بھی اللہ تعالی نے مٹی سے ہی کیا۔ اس کی غذا اور خوراک کا بندوبست بھی مٹی سے ہی کیا۔ 🛑 روح چونکہ اللہ تعالی نے آسمانوں سے بھیجی ہے تو اس کی نشوونما کیلئے اس کی غذا اور خوراک کا بندوبست بھی اللہ نے آسمان سے ہی کیا جس کو آج ہم شریعت کا نام دیتے ہیں، جس کو آج ہم قرآن اور حدیث کا نام دیتے ہیں، جس کو آج ہم وحی کا نام دیتے ہیں۔ 🔻 جس طرح مٹی سے بنائے گئے ایک جسم کی غذا کا خیال نہ کیا جائے اس کی خوراک کا خیال نہ کیا جائے تو یہ جسم بیمار بھی ہو جاتا ہے اسی طرح اگر روح کی غذا کا خیال نہ کیا جائے تو روح بھی بیمار ہو جاتی ہے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ انسان کا جسم جتنا بھی توانا، جتنا بھی خوبصورت ہو اگر روح کا رشتہ اس سے ٹوٹ جائے تو اس سے جسم کی کوئی قیمت نہیں رہتی۔ ....... اسی لیے یہ بات سمجھ میں آئی کہ اصل قیمت انسان کی روح کے ساتھ ہے نہ کہ جسم کے ساتھ۔ 🔻 اور ایک اہم چیز ہمیں سمجھنی چاہیے کہ ہر چیز جہاں سے آئی ہے وہیں اسے واپس پلٹ کر جانا ہے، مٹی سے بنایا گیا جسم ایک نہ ایک دن اسی مٹی کی طرف منتقل ہو جائے گا۔ 🔻 لیکن اگر انسان اس جسم کو اللہ کی عبادت میں گزارتا ہے، تو جسم اگرچہ مٹی کی پہلی یا دوسری تہہ میں ہوتا ہے، لیکن روح اللہ رب العزت کی جنت کی مہمان بن جاتی ہے۔ 🔻 لیکن اگر روح کی غذا کا خیال نہ کیا گیا، اس کو وحی کی روشنی نہ دی گئی تو جسم اگرچہ مٹی کی پہلی دوسری تہہ میں ہوگا پھر اس روح کو بھی ساتوں زمینوں کے نیچے سجین نامی جیل میں قیدی بنا دیا جائے گا۔ اللہ تعالی کا یہ قانون کتنا ہی خوبصورت ہے. 🔵 آئیے دیکھتے ہیں کہ انسان اللہ سے دور کیوں ہوتا ہے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ 🔻 {المال والبنون} یہ دو چیزیں جو ہیں یعنی {ذينة الحياة الدنیا} یہ دنیا کی خوبصورتی کی چیزیں ہیں لیکن کبھی کبھار یہ ہوتا ہے کہ یہ دونوں چیزیں انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہیں۔ ●ایک انسان اپنے بچے پالنے میں لگا ہوا ہے، اللہ کو بھول گیا ہے۔ ●ایک انسان پیسے کمانے میں لگا ہوا ہے، اللہ کو بھول گیا ہے۔ کبھی کبھار ہمارے دوست ہمیں اللہ سے دور کر رہے ہوتے ہیں، تو کبھی کبھار ہماری فیملی ہمیں اللہ سے دور کر رہی ہوتی ہے۔ کبھی کبھار کوئی ہماری چاہت ہوتی ہے، محبت ہوتی ہے، عشق کی کوئی داستان ہوتی ہے، جو ہمیں اللہ سے دور کر رہی ہوتی ہے، کبھی کبھار کوئی ٹی وی شو ہوتا ہے، ڈرامہ ہوتا ہے، ویڈیو گیم ہوتی ہے، فلم ہوتی ہے جس کے اندر ہم اتنا زیادہ محو ہوتے ہیں کہ ہم اللہ کو بھول جاتے ہیں۔ 🔻 کبھی کبھار ہماری فیملی کے کچھ جھگڑے ہوتے ہیں جو ہمیں اللہ سے دور کر رہے ہوتے ہیں ہم سارا دن انہیں جھگڑوں میں ملوث ہوکر رہ جاتے ہیں، چاہے وہ ساس بہو کا جھگڑا ہو یا اس نے یہ کہہ دیا یا فلاں نے یہ کہہ دیا۔ ان جھگڑوں میں ہم پھنس جاتے ہیں کہ ہمیں اپنا اصل مقصد سمجھ نہیں آتا اور ہم اس سے دور ہو جاتے ہیں. 🔻 جیسا کہ اللہ تعالی نے سورۃ الذاریات میں ارشاد فرمایا: ⬅️ وَ مَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَ الۡاِنۡسَ اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡنِ ﴿۵۶﴾ 'اور میں نے جنوں اور انسانوں کو پیدا کیا ہے تاکہ وہ میری عبادت کریں۔' 🔻 ایک ماں کا بچہ اگر نافرمان ہو اور ماں اسے کہہ دے کہ دفع ہو جاؤ، اور بچہ گھر سے نکل جاتا ہے، ماں پھر بھی دروازہ بند نہیں کرتی، دروازہ کھلا رکھتی ہے رات کو سوتی نہیں ہے کہ شاید میرا بچہ واپس آجائے۔ 🔻 اللہ تعالی کو اپنے بندوں کے واپس آنے پر اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے، جیسے ایک بدو جس کا اونٹ کھو گیا ہو اور وہاں وہ اسے واپس مل جائے۔ 🔵 ایک بدو ہے جو صحرا کے بیچ میں ہے نہ کوئی سایہ ہے نہ کچھ اور دو منٹ کے لیے لیٹتا ہے جب اٹھتا ہے تو اس کا اونٹ غائب ہو جاتا ہے، آنکھ کھلتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اونٹ ہے ہی نہیں۔ اونٹ بھی گیا، سارا سامان بھی گیا، وہ صحرا کے بیچ میں مرنے کا انتظار کر رہا تھا پھر کہیں دور سے اس کو اونٹ نظر آیا تو وہ چلا اٹھا کہ میری زندگی میری جان بچ گئی ہے، میری زندگی بچ گئی ہے، کیونکہ اس کا سارا ساز و سامان، اس کا کھانا پینا، سب اسی اونٹ پہ تھا، خوشی کے عالم میں وہ چیخ اٹھتا ہے۔ ⬅️ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 'اللہ تعالی کو اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ جب کوئی بندہ بھولا بھٹکا اللہ سے دور ہو جاتا ہے، پھر وہ اللہ کی طرف واپس آتا ہے تو اللہ تعالی بہت خوش ہوتا ہے' 🔻 دیکھیے اللہ تعالی انسان کے گناہوں کو معاف کرنے کے لیے بھی تیار ہے، اللہ اس کو اپنا محبوب بنانے کے لیے بھی تیار ہے، لیکن انسان ہے کہ اللہ کی طرف واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ 🔻 انسان کو سوچنا چاہیے کہ اللہ کی مرضی سے پیدا ہو کہ، اللہ کی مرضی سے اس دنیا سے چلے جائیں گے، تو پھر یہ جو بیچ کا حصہ ہے یہ کس کی مرضی سے گزارنا چاہیے۔ 🔻 سب سے بڑی key آپ کو بتانے جا رہی ہوں کہ اللہ کے لئے وقت نکالیں، اللہ تعالی آپ کے وقت میں برکت ڈال دیں گے۔ 🔻 چاہے آپ کی عبادات ہو، معاملات ہوں، ان پر غور وفکر کریں کہ مجھے دیا گیا وقت اللہ کے لیے کیسا ہے، کتنا ہے اور کس کوالٹی کا ہے۔ 🔻 پرسنل عبادات کی اتنی ویلیو ہے جو شاید سوشل کنٹریبیوشن کی نہیں، مثلا ایک وہ چیز ہے جو صرف آپ اپنی ذات کے لیے کر رہے ہیں اور ایک وہ ہے جو عوام الناس کے لئے کر رہے ہیں، دعوت دین کا کام کر رہے ہیں، اللہ کا پیغام پہنچا رہے ہیں، بعض اوقات ہم سمجھتے ہیں کہ دعوت دین کا کام کر رہے ہیں بہت اچھا کام ہے، بعض اوقات انسان شاید لاکھوں روپے خرچ کر دے اللہ کو شاید اس کا لاکھوں خرچ کرنا اتنا پسند نہ آئے لیکن ہو سکتا ہے کہ اس کے دو منٹ جو اس نے ظہر کی نماز میں یا فجر کی نماز میں دیے ہوں اس کی وجہ سے اللہ تعالی کو اتنے پیارے لگے کہ وہ ساری نیکیاں اس پر غالب آجائے کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ اللہ کو آپ کی کون سی نیکی پسند آجائے۔ 🔻 اللہ تعالی کو دل بہت پسند ہے اور یہ جو احساسات ہیں کہ اللہ تعالی تو میری First priority ہے یہ اللہ کو بہت پسند ہے کہ میں جو کرتا ہوں تیرے لیے ہی کرتا ہوں. 🔻 اور یاد رکھیئے کہ یہ سب چیزیں صرف اللہ کی توفیق سے ہی آتی ہیں، جب تک طلب نہیں ہوگی مانگیں گے نہیں تو نہیں ملے گی۔ ⬅️ وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۶۹﴾٪ 'اور جنہوں نے ہماری خاطر پوری کوشش کی، انہیں یقیناً ہم ضرور اپنے راستے دِکھائیں گے اور بلاشبہ یقیناً اللہ تعالیٰ نیک لوگوں کے ساتھ ہے۔' 🛑 تو آسان سا طریقہ ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے مانگنا شروع کریں، انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ضرور دے گا۔ 🛑 اللّہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ⬅️ وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌ ؕ اُجِیۡبُ دَعۡوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لِیۡ وَ لۡیُؤۡمِنُوۡا بِیۡ لَعَلَّہُمۡ یَرۡشُدُوۡنَ ﴿۱۸۶﴾ 'اور جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہی ہوں، میں پکارنے والے کی دُعا قبول کرتا ہوں جب بھی وہ مجھے پکارتا ہے تو لازم ہے کہ وہ میری بات مانیں اور مجھ پر ہی ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔'

·

1 Comment

to comment on this Reflection

!السلام عليكم السلام

ماشاء اللہ، آپ کی انسانی تخلیق کے مقصد پر غور و فکر بہت گہری اور غور طلب ہے۔ اللہ کے کلام کے معانی پر سوچنے کے اس عمدہ کام کو جاری رکھیں۔

جزاک اللہ خیر اپنی عکاسی شیئر کرنے کے لئے اور ہماری کمیونٹی کا حصہ بننے کے لئے۔

.اگر آپ کے پاس مزید خیالات یا عکاسیاں ہیں، تو کمیونٹی کے ساتھ شیئر کریں

- قرآن ریفلیکٹ جائزہ ٹیم کا رکن

Related Reflections