بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: 'اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا' میں نے جب بھی اس آیت کے بارے میں سنا ہے تو اسے زیادہ تر مادی چیزوں کے متعلق ہی بیان ہوتے ہوۓ دیکھا ہے جیسے کہ تھوڑے مال پہ اللہ کا شکر ادا کرو تو زیادہ دیا جاۓ گا وغیرہ وغیرہ۔ لیکن آج کے دور میں جہاں چھوٹی بڑی چیزیں ہمیں صحیح سے خوش نہیں کر پا رہیں، کوئی activity، کوئ کام ہمیں مکمل سکون نہیں دے پا رہا، تو ایسے میں آپ کو نہیں لگتا کہ ہمیں چھوٹی چھوٹی سے خوشیوں اور مختصر سے سکون کے لمحات پہ شکرگزار ہونے کی ضرورت ہے تا کہ اللہ ان کو بڑھا دے، ان میں اضافہ کر دے؟ کچھ پل کیلیے پرسکون نیند، دل کا کچھ دیر کیلیے مطمئن ہو جانا، کسی دوست کے ساتھ مل بیٹھ لینا، یہ سب خوشیاں ہیں، سکون کے لمحات ہیں۔ بڑی خوشیوں کی تلاش میں، ان چھوٹے چھوٹے لمحات کو نظر انداز نہ کریں، بلکہ ان کیلیے شکرگزار ہوں تا کہ اللّٰہ کا وعدہ سچ ہوتا دیکھ سکیں، تا کہ ان میں اضافہ ہوتا دیکھ سکیں۔
2 Comments
A beauty reminder ❤️. Jazakillah Khairan for sharing