کیا آپ اللہ کے راستے پر ثابت قدم رہنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں؟
کیا آپ اپنے ایمان کو مضبوط بنانے اور قیامت کے دن کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کیا آپ بار بار نئ طرح سے کوشش کرنے کے باوجود بھی ناکام ہو جاتے ہیں؟ کیا کوئ بھی trick کام نہیں کر رہی؟
تو یہ ہے وہ جو قرآن ہمیں سکھا رہا ہے کہ کامیابی کیسے حاصل کرنی ہے؟ کامیابہ تزکیہ (خود کو پاک کرنا) میں ہے۔ جب تک ہم اپنے نفس کو پاک نہیں کرتے، ہمارے دل بیمار رہتے ہیں اور نیتیں خراب ہو جاتی ہیں۔ جیسا کہ استاذہ فرحت ہاشمی بیان کرتی ہیں، تزکیہ کے تین بنیادی پہلو ہیں:
1. اللہ کے معاملے میں تزکیہ – ہر قسم کے بڑے اور چھوٹے شرک سے اپنے عقیدے کو پاک کرنا۔
2. رسول اللہ ﷺ کے معاملے میں تزکیہ – دین میں ہر قسم کی بدعات اور خود ساختہ طریقوں سے بچنا۔
3. لوگوں کے معاملے میں تزکیہ – دل کو حسد، جلن، بغض، کینہ اور دیگر منفی جذبات سے پاک کرنا۔
جب دل بیمار ہو، تو نیک اعمال کو برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ کیا آپ صرف زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے پر توجہ دیتے ہیں، لیکن چند دن بعد ہی آپ کا جذبہ ماند پڑ جاتا ہے؟ یا پھر آپ اس کے root cause کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
اگر نہیں، تو یہ رمضان ہمارے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ ہم اپنے نفس کی اصلاح کریں، اپنے دل کو پاک کریں، اور ایمان کی مضبوط بنیاد رکھیں۔
تقویٰ کے حصول کیلیے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ہمیں جو دعا سکھائی ہے وہ یہ ہے: اَللّٰهُمَّ اٰتِ نَفْسِیْ تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا اَنْتَ خَيْرُمَنْ زَكَّاهَا اَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما، اور اسے پاک کر، تو ہی اسے بہترین طریقے سے پاک کرنے والا ہے، تو ہی اس کا ولی اور مولا ہے۔
2 Comments
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دلوں کو پاک کرنے اور حقیقی کامیابی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! جزاک اللہ خیراً اس قیمتی تدبر کے لیے۔