بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ہمیں لگتا ہے صرف آنکھیں نعمت ہے جن کے ذریعے ہم مختلف مناظر دیکھ سکتے ہیں مگرہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا کہ اس کے اوپر موجود پپوٹا کس قدر قیمتی نعمت ہے کہ اگر پپوٹا نہ ہو تو آنکھ کی حفاظت کرنا کس قدر محال ہے ایک دن ایسے ہی خیال آیا که آنکھ که اوپر یہ پپوٹا کیوں ہے اور یہ ہر وقت حرکت میں کیوں رہتا ہے ؟ شاید سوتے وقت آنکھیں بند کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کی موجودگی اور حرکت کا پتا تب چلا جب اچانک سرف والا پانی میری آنکھ کی طرف آیا مجھے پورا یقین تھا وہ پانی آنکھ میں چلا گیا ہے مگر جب میں نے آنکھ کھولی تو وہ بالکل ٹھیک تھی اس میں پانی نہیں گیا تھا اس وقت مجھے احساس ہوا کہ یہ عمل اس قدر تیز تھا اگر اللہ تعالٰی نے آنکھ کا پپوٹا اور اس کوخودبخود حرکت کرنے کے قابل نہ بنایا ہوتا تو میں چاه کر بھی اپنی آنکھ کی حفاظت نہ کرسکتی الله تعالی نے ایک نعمت کے اندر اتنی نعمتیں رکھی ہیں کہ ہم ان کا شمار نہیں کر سکتے تو ان کا شکر ادا کیسے کر سکتے ہیں

·

1 Comment

to comment on this Reflection

Jazaak Allah khair اللہ اکبر۔۔۔ اللّہ مزید قرآن کی گہرائی نصیب فرمائے آمین

Related Reflections