یہ آیت محبت کی دلیل ہے جب بھی یہ آیت سامنے آتی ہے تو دل الله تعالٰی کی محبت سے بھر جاتا ہے کہ الله تعالی کیسے ہم سے مخاطب ہیں ہمیں پیار سے سمجھا رہے ہیں ہم جو سوچتے رہتے ہیں کہ اسلام کے احکامات اتنے مشکل ہیں کہ ان کے پورا نہ کرنے پر ہمیں عذاب دیا جائے گا تو ایسا ہر گز نہیں ہے الله تعالٰی کتنے پیار سے بتا رہے ہیں که تمھیں عذاب دے کر الله تعالٰی کیا کریں گے؟ اللہ تعالی نے انسانوں کو عذاب دینے کے لیے تھوڑی پیدا کیا ہے وہ تو انسانوں سے اس قدر محبت کرتا ہے که ہر وقت ان کا خیال رکھتا ہے انسان کی ذرہ سی نیکی پر اسے اس قدر اجر سے نوزاتا ہے که انسان سوچ بھی نہیں سکتا کیا ایک ماں اپنی اولاد کو سزا دینا چاہتی ہے ؟ نہیں نا کیوں کہ وہ ان سے محبت کرتی ہے مگر اولاد کی کچھ باتیں ان کے اپنے ہی حق میں بری ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اولاد کی اصلاح کی جاتی ہے تو جو رب ستر ماؤں سے زیادہ ہم سے محبت کرتا ہے وہ ہمیں تکلیف دے کر کیا کرئے گا اس طرح رب بھی ہمیں سمجھا رہا ہے کہ صرف ان دو باتوں ( شکر گزاری اور با ایمان ) پر عمل کرو تو میں تمھیں پھر کیوں سزا دوں گا ؟

·

2 Comments

to comment on this Reflection
Huda aaaAuthor1y ago

آمين ثم آمین

Related Reflections