بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلام علیکم مجھے لگتا ہے صرف یہ ایک آیت انسان پر تمام حقیقیتں واضح کرنے کے لیے کافی ہے کبھی غور سے کفن میں لپٹے ہوئے انسان کو دیکھا ہے ؟ کفن میں لپٹا ہوا خاموش وجود کیا اس بات کی گواہی نہیں دے رہا ہوتا کہ تمھاری بھی سانسوں نے رکنا ہے تمھیں بھی میری ہی طرح ایسے خاموش کروا دیا جائے گا کیا وہ وجود یہ بیان نہیں کررہا ہوتا که دیکھو لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف آج مجھ پر تمام حقیقیتں کھل چکی ہیں اگر تم نیک ہو تو مزید نیکیوں کی طرف دوڑو کیونکہ وہاں صرف یہی کام آئیں گی اور اگر خود پر ظلم کررہے ہو تو بھی باز آ جاؤ ابھی سانس چل رہی ہے ابھی تو بہ کرو کیا چیز تمھیں تو بہ سے روک رہی ہے ؟ تمھاری دولت یا اولاد يا طاقت یا غرور یا یہ دنیاوی زندگی ! وہ خاموش وجود چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ کچھ کام نہیں آئے گا تمھیں بھی میری طرح تنہا جانا ہے یہ دنیا صرف قبر تک چھوڑنے جائے گی تمھیں تمھارے اعمال کا جواب خود دینا ہے کچھ تو ہوش کرو ۔ دعا ہے الله تعالٰی ہمیں موت سے پہلےسچی توبہ کرنےکی توفیق عطا فرمائیں اللہ تعالٰی ہمیں اہل جنت میں شامل کریں اور جہنم کی آگ سے محفوظ رکھیں آمین ثم آمین
عبادي لقمان
3mo agoAli 'Imran (3:185)
(٣:١٨٥) آل عمران
كُلُّ نَفْسٍۢ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ ۗ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۖ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ ٱلنَّارِ وَأُدْخِلَ ٱلْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَآ إِلَّا مَتَـٰعُ ٱلْغُرُورِ
7 Comments
Ameen waiyaka