ماہانہ تدبر کا موضوع: غفلت سے بیداری
اکتوبر کے پورے مہینے میں، ہم قرآن ریفلیکٹ کے صارفین کو دعوت دے رہے ہیں کہ کوئی ایسی آیت یا آیات شیئر کریں جس نے آپ کو غفلت کی نیند سے بیدار کیا ہو۔ کوئی ایسی بات جس نے آپ کو وقت گزر جانے سے پہلے کوئ عمل کرنے یا تبدیلی لانے پر مجبور کیا ہو۔ کچھ ایسا جس نے آپ کے نقطۂ نظر اور آپ کی اپنی زندگی کے بارے میں نظریے کو بدل دیا ہو۔
سورہ الفجر کا یہ حصہ میرے لیے غفلت کی نیند سے جاگنے کا ذریعہ ثابت ہوا، صرف اس وجہ سے نہیں کہ اس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ بہت دیر ہو جانے پر جاگنا کیا ہوتا ہے، بلکہ اس وجہ سے بھی کہ وہ بدقسمت شخص (اللہ ہمیں اس جیسا ہونے سے محفوظ رکھے) آخرت کے بارے میں یہ کہے گا: 'میری زندگی (حَیاتِی)' – کیونکہ اب کوئی اور زندگی نہیں ہو گی، اور جو کچھ پہلے گزر چکا، وہ تو زندگی کہلانے کے لائق بھی نہیں تھا! 'آپ کو زندگی صرف ایک بار ملتی ہے' (
#YOLO) کا کتنا مختلف مطلب ہے یہ! یہ ان لوگوں کے لیے ایک تنبیہ ہے جو اس گزرتی ہوئی زندگی یا جو کچھ زندگی کہلاتی ہے، اس سے آگے کچھ نہیں دیکھ پاتے۔
یہ ترجمہ شیخ صہیب سعید کی ریفلیکشن پر مبنی ہے۔ اصل تحریر کا لنک:
1 Comment
Boht khoobsurat ✨