رمضان کیلیے تیاری کے حساب سے مجھے یہ آیت بہت خوبصورت لگی۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ رمضان میں بہت سے نیک اعمال کریں، تقویٰ اور ایمان کے اعلیٰ درجات پہ پہنچیں۔ ہم سب کی زندگی میں کچھ کام ایسے ضرور ہوتے ہیں جن پہ ہمارا بہت سارا وقت ضائع ہوتا ہے، بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہمیں بہت محبوب ہوتی ہیں اور ہم انہیں چھوڑ نہیں پاتے۔ رمضان سے پہلے کا یہ وقت ہمارے لیے سنہری موقع ہے کہ ہم ایسے کاموں کا جائزہ لیں جن پہ ہمارا وقت اور قوت ضائع ہو رہہ ہے اور اسے اللہ کیلیے چھوڑ دیں، اس کی جگہ کچھ ایسے کام زندگی میں شامل کریں جو ہمیں دین اور دنیا میں فائدہ دیں۔ اس کے علاوہ ایسی چیزوں کا جائزہ لیں جو ہمیں بہت محبوب ہیں اور انہیں اللہ کی راہ میں خرچ کر دیں تا کہ ہم نیکی کے درجہ کو پا سکیں ، تا کہ ہم رمضان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں ، ہر لمحے کو کار آمد بنا سکیں۔ اللہم بلغنا رمضان۔ آمین!

·

Comments

to comment on this Reflection
Be the first to comment on this post!

Related Reflections