بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کبھی کبھی ایک عام سا دن زندگی میں اک بڑا سبق دے جاتا ہے ایسے ہی کچھ دن پہلے تکیے بھرنے کا اتفاق ہوا میں نے ایک بزرگ خاتون کی مدد کرنے کے لیے تکیے میں روئی بھرنی شروع کی میں نے پہلے تو یہ کام کبھی کیا نہیں تھا اس لیے ان کو بڑے غور سے دیکھ دیکھ کر روئی ڈالنے لگی جب ان کا اور میرا تکیہ مکمل ہو گئے تو انہوں نے اپنی بوڑهی آنکھوں میں چمک لاکر تکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہابیٹا اپنے اور میرے تکیے میں فرق دیکھا ہے میں نے قابل ستائش نظروں سے ان کے تکیے کو دیکھا جو ان کی مہارت اور تجربے کا منہ بولتا ثبوت تھا وہ ہر جگہ سے بالکل ہموار تھا انہوں نے پیار سے کہا بیٹا تم نے محنت اور کوشش تو بہت کی مگر روئی کہیں زیادہ اور کہیں کم ڈالی جس کی وجہ سے یہ بن تو گیا ہے مگر مکمل نہیں ہوا اگر اس قدر مہارت اور تجربے اس چھوٹے سے کام کے لیے درکار ہے تو کیسے کسی انسان کے لیے ممکن ہے کہ وہ اتنا پرفیکٹ کلام بنا سکیں اس کلام کا ایک ایک حرف اپنے اندر کمال رکھتا ہے جو انسانی عقل سے بالاتر ہےرب کا علم ذاتی اور کامل ہے اس نے ہر ایک آیت میں بے حد خوبصورتی رکھی ہے کہ کوئی اس کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں

·

6 Comments

to comment on this Reflection

Jazaak Allah khair Ma shaa Allah

Related Reflections