أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ 'کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اگر انہوں نے ''ہم ایمان لائے'' کہہ دیا ہے تو انھیں چھوڑ دیا جائے گا اور ان کی آزمائش نہ کی جائے گی۔' آج ریفلیکشن میں یہ آیت سامنے آئی اور اسکو پڑھنے کے بعد مجھے بھی کچھ یاد آگیا سوچا آپ سب سے شئیر کروں۔ جب بھی ایک مسلمان اللہ کے رستے کی طرف آتا ہے وہ کبھی نہ کبھی ضرور آزمایا جاتا ہے، جسمانی، مالی یا کسی بھی طرح کی پریشانی کے ساتھ، یہ آزمائش ہمیں آزماتی ہے ہمارا ایمانی لیول کتنا مضبوط ہے، کیا ہم آزمائش پہ پورا اترتے ہیں یا نہیں۔ یہ تکالیف ہمارے ایمان کو آزما کر جاتی ہیں۔ اسی طرح میرے ساتھ بھی ہوا، اور ہو سکتا ہے آپ میں سے کوئی بھی میری بات سے relate کرے۔ ہوا یوں کہ جب میں نے قرآن کلاسز جوائن کی تو میرے لیے بہت آزمائشیں آئیں۔ آئے روز کبھی صحت کے مسائل تو کبھی روزانہ مدرسہ آنے جانے کی پریشانی۔ ان سب میں صحت کے مسائل کئی بار آئے۔ میرے ۲ سال کے کورس میں کئی بار بیمار پڑی اور سخت بیماری آتی تھی کئی بار میرے گھر والے بھی کہتے تھے کہ چھوڑ دوں۔ لیکن الحمدللہ اللہ تعالی نے مدد فرمائی اور مجھے ثابت قدم رکھا۔ اگر ارادہ مضبوط ہو تو انسان ہر آزمائش پار کر لیتا ہے۔ اور یہ صرف قرآن کے معاملے میں نہیں ہوتا بلکہ جب بھی آپ دین کے رستے میں نکلتے ہیں آپ کو کوئی نہ کوئی تکلیف سے ضرور گزرنا پڑتا ہے۔ لیکن گھبرائیں نہیں اللہ تعالی فرماتے ہیں جب میرے بندے کو تکلیف پہنچتی ہے اور وہ صبر کرتا ہے تو اللہ تعالی اس تکلیف کے بدلے بے حساب اجر دیتے ہیں اور ہر تکلیف کے بدلے گناہ بھی معاف کرتے ہیں۔ چاہے وہ ایک سوئی چبھنے کے برابر ہی تکلیف کیوں نہ ہو۔ اور آزمائش تو آتی ہی اس لیے ہے کہ وہ بندے کو اسکے رب کے قریب کر دے۔ اس لیے اگر کبھی لگے کہ آپ مصائب سے گھبرا رہے ہیں تو یاد رکھیں اللہ تعالی اپنے پسندیدہ بندوں کو ہی آزماتا ہے۔ اور آپ یہ سوچ کر خوش ہو جائیں کہ ہو سکتا ہے آپ اللہ کے فیورٹ ہوں اس لیے آپکی آزمائش بھی لمبی ہو رہی ہے۔ (ایسا میری امی مجھ سے آزمائش کے وقت کہتی ہیں)۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنی آزمائش پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
موسوعة الهدايات القرآنية
11mo agoAl-'Ankabut (29:2)
أَحَسِبَ... من ظن إيماناً بلا ابتلاء استحق التوبيخ، والتحذير من استصغار ما هو عظيم في ذاته.
يَقُولُوا... الإيمان محله القلب، واللسان دليل عليه، والعمل من الإيمان، ودعوى محبة الله لا بد من شاهد عليها.
آمَنَّا... التكاليف الشرعية اختبار، وعلامة صحة الإيمان الصبر على المصائب، والترقي في الابتلاء ترقٍ في الإيمان.
يُفْتَنُون... الاختبار قد يكون بالنعم، والابتلاء ملازم للإيمان، والفتنة في الدين أعظم الفتن، والأجر على قدر المشقة.
لقراءة المزيد اذهب إلى موسوعة الهدايات القرآنية:
https://hidayaaencyc.net/mawso3a
4 Comments
Ameen, Allah apki maa ko salamat rakhein