السلام علیکم یہاں اللہ تعالی نے یہ نہیں فرمایا کہ تم بہانے کر رہے ہو یا تم جانا نہیں چاہتے بلکہ انہیں صرف ایک ہی بات کہی کہ یہ گرمی تو سخت ہے مگر دوزخ کی گرمی تو اس سے بھی کئی زیادہ سخت ہے تو ہمارے لیے بھی اس آیت میں اک پیغام ہے اج کل خواتین کےپردہ نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گرمی بہت زیادہ ہے ہمیں سانس لینے میں مسلہ ہوتا ہے سر درد ہوتا ہے وغیره ... واقعی گرمی سخت ہوتی ہے کہیں گھر سے باہر پردہ کرکے جانا ہو تو سچ میں یہ ایک مشکل کام ہوتا ہے گرمی کا بہانہ بناکر کچھ لوگ پردے کو پس پشت ڈال دیتے ہیں ابھی تو ہم گرمی کا بہانہ کرکے بچ جائیں گے مگر جہنم کی آگ کی گرمی اس سے کہیں زیادہ سخت ہے کاش کہ ہم اس بات کو سمجھتے اب اختیار ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم کس گرمی کا ا انتخاب کرتے ہیں؟

·

2 Comments

to comment on this Reflection
Huda aaaAuthor1y ago

جزاک اللہ خیراً کثیرا

Related Reflections