بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اگر دنیاوی تعلقات اور مادی چیزیں اللہ، اس کے رسول، اور دین کی خدمت سے زیادہ عزیز ہوں، تو یہ ایمان کے تقاضے کے خلاف ہے۔

اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی نعمت بھی زحمت بن جاتی ہے جب اس کی محبت دل میں سما جائے جب اس کی محبت اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر ہو جائے اولاد ایک نعمت ہے مال گھر بار رشتے دار سب اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہیں لیکن یہی نعمتیں زحمت کب بن جاتی ہیں اس وقت جب ان کی محبت اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے بڑھ کر ہو جائے

اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے بڑھ کر یہ چیزیں کیسے محبوب ہوتی ہیں جب ان سے محبت اس قدر ہو جائے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی کرنے لگیں رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت چھوڑ دیں ان کی سنت ترک کر دیں اللہ تعالیٰ کے احکامات کو پس پشت ڈال دیں

کیا ہم آج اولاد کی محبت کو اللہ کی محبت پر ترجیح نہیں دیتے ؟

کیا ایک بیوی اپنے شوہر کی محبت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پر ترجیح نہیں دیتی میں پردہ کروں گی تو میرا شوہر مجھ سے ناراض ہو جائے گا مجھے چھوڑ دے گا اگر میں اللہ کا یہ حکم مانوں گی تو وہ مجھ سے ناراض ہو جائے گا کیا وہ اللہ کے احکامات کو چھوڑ نہیں دیتی اپنے شوہر کی خاطر کیونکہ اس نے اپنے شوہر کی محبت کو اللہ کی محبت پر ترجیح دے دی کیا ایک شوہر اپنی بیوی کی محبت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پر ترجیح نہیں دیتا جب اس کی بیوی اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی کرتی ہے لیکن وہ اس کی محبت میں اسے روکتا نہیں کیا ہم رشتے داروں کی محبت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پر ترجیح نہیں دیتے؟؟ کیا آج ہم اپنے رشتے داروں کی خاطر اپنی اولاد کی خاطر میاں بیوی ایک دوسرے کی خاطر پوری دنیا سے لڑ نہیں جاتے لیکن جب اللہ کی راہ میں جہاد کا وقت آتا ہے تب سب خاموش بیٹھ جاتے ہیں ہیلے بہانوں سے کام لیتے ہیں کاہلی کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔

ہماری فیمیلیز میں جب ہمارے کسی بچے یا بچی کی شادی ہوتی تو ہم کس کس طرح ان کی محبت میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کرتے اللہ کے احکامات کو کیسے پس پشت ڈال دیتے رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی دھجیاں اڑاتے صرف اس لیئے کہ ہمارے بچوں کی خوشی ہے ہمارے بچے خوش ہیں تو ہم بھی ایسے خوش ہیں لیکن اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یاد نہیں ہوتے؟؟ ہم سوچتے ہیں ہمارے بچے ہم سے ناراض نہ ہو جائیں ہمارے رشتے دار ہم سے ناراض نہ ہو جائیں اور سب سے بڑی بات لوگ کیا کہیں گے دنیا کیا کہے گی.... لیکن یہ بھول جاتے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ناراض ہو جائیں گے اللہ تعالیٰ کیا کہیں گے اللہ تعالیٰ مجھ سے پوچھیں گے تو میں کیا جواب دوں گا یا دوں گی یہ بھول جاتے۔۔۔۔۔

کتنا کتنا پیسہ اونچے اونچے خوبصورت محل بنانے میں لگا دیتے ہیں لیکن جب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا وقت آتا تو کچھ نہیں بچتا ہمارے پاس خرچ کرنے سے بھی جی گھبراتا

دین کے راستے پر چلنے لگو تو یہ بات آڑے آ جاتی کہ میرے ماں باپ مجھ سے ناراض ہو جائیں گے میں پردہ کر لوں گی تو میرے رشتے دار مجھ سے ناراض ہو جائیں گے دنیا مجھے باتیں کرے گی

یہ سب اسی لیئے ہوتا کیونکہ ہمیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے بڑھ کر ماں باپ کی محبت رشتے داروں کی محبت عزیز ہوتی۔۔۔۔۔ جس کے بدلے ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں تباہ کر بیٹھتے

ایمان کا لازمی تقاضا ہی یہ ہے کہ ہر چیز کی محبت پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو ترجیح دی جائے۔۔۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:

'اور بعض لوگ اللہ کے سوا دوسروں کو (بھی) اس کا شریک ٹھہراتے ہیں، وہ اُن سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیے۔ اور جو لوگ ایمان والے ہیں، وہ اللہ کے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔'

(سورۃ البقرہ: 165)

حقیقی مومن کی سب سے بڑی محبت اللہ تعالیٰ سے ہوتی ہے،

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

'تم میں سے کوئی شخص مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والد، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔'

(صحیح بخاری: 15، صحیح مسلم: 44) حقیقی ایمان کی شرط یہ ہے کہ مومن کے دل میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہر دوسری محبت سے زیادہ ہو۔

اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے بڑھ کر ہر چیز کی محبت تباہی ہے دنیا اور آخرت دونوں کی انسان اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پر جب دوسری چیزوں کی محبت کو ترجیح دیتا ہے تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت بھی کھو بیٹھتا ہے اور ان سب چیزوں کی محبت بھی جن سے اسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ محبت ہے۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں اپنی اور اپنے پیارے محبوب رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہر چیز کی محبت سے زیادہ کر دے آمین

·

4 Comments

to comment on this Reflection

bht khubsurat tadabbur hai Mashallah, waqai jab hum apni Zindagi say compare karain to momin honay say koson dur mehsoos kartay hain. Allah tallah hmary dilon Mai Allah aur nabi صلى الله عليه وآله ki mohabbat sab say zyada kar dein aur hidayat dein aur aur naik honay ki taufeeq dein.

Related Reflections